لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکومتی کشتی میں سوراخ ہوچکے ٹا ئی ٹانک ڈو بنے والا ہے،احتسا ب کے نام پر حکومت بد تر ین انتقامی کارروائیاں کررہی ہے چیئر مین نیب متنازعہ ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے’’ غیر ملکی مشیر‘‘ ملک کے خزانہ پر بہت بڑا بو جھ بن چکے ہیں ۔اپنے بیان میں انہو ں نے
کہاکہ چیئر مین نیب اپنی غیر جانب داری ثا بت کرنے میں نا کام ہو چکے ہیں وہ فوری طور پر مستعفی ہو جا ئیں ، نیب کوحکومتی چھتری تلے مو جود ’’کر پشن کنگ ‘‘ کیو ں نظر نہیں آ رہے ؟ ۔ انہو ں نے کہاکہ کورونا وائر س کے نام پر کئی وزیر مشیر ار ب پتی بن چکے ہیں کورونا وبا ء کے نام پر قوم کے سا تھ بہت بڑا مذا ق کیاجا رہاہے ، ملکی معیشت ہو چکی ہے نیازی نے خو شحال پاکستان کو کنگا ل کر دیا ہے۔