جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی نے داخلہ فیس سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو بینک ڈرافٹ /پے آرڈرکے ذریعے داخلہ فیس جمع کرانے سے منع کیا ہے ٗ شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر ٗ میاں محمد ریاض کے مطابق سمسٹر خزاں2020ء میں پیش کئے گئے کسی بھی تعلیمی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے مقررہ فیس بینک ڈرافٹ یا پے آرڈر کی بجائے صرف بنک چالان کے ذریعے قابل قبول ہوگی ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داخلہ فیس UBL,MCB,ABLاورFWBکی کسی بھی برانچ میںجمع کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامزکے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپر فراہم کئے گئے ہیں۔موجودہ حالات کے پیش نظر داخلوں کے خواہشمند افراد کی سہولت کے لئے یونیورسٹی نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر پراسپکٹس سیل پوائنٹس بھی قائم کئے ہیں جن کی تفصیل یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔پراسپکٹس داخلہ فارم سیل پوائنٹس سے صبح 8۔بجے سے شام 6۔بجے تک حاصل کئے جاسکتے ہیں۔داخلے کے امیدواروں کو پروگرامز کی اہلیت ٗ تعلیمی طریقہ کار اور دیگر تفصیلات کے لئے متعلقہ پراسپکٹس سے ملاحظہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ٗ ہیلپ لائن(051)111-112-468 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…