منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

یکساں تعلیمی نصاب کی تیاری میں اہم پیشرفت، طویل مشاورت کے بعد ڈرافٹ تیار

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صوبوں اور متعلقہ حکام کے درمیان طویل مشاورت کے بعد یکساں تعلیمی نصاب کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت تیسری قومی نصابی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے تعلیم، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا یکساں قومی نصاب پر چاروں صوبوں میں ورکشاپس ہوئیں جبکہ قومی سطح پر بھی

چار روزہ ورکشاپ منعقد کی گئیں۔اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یکساں قومی نصاب ہم سب کے دلوں کے بہت قریب ہے۔ یہ طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ یکساں قومی نصاب میں زبان کے مسئلے پر کوئی ابہام نہیں، جس زبان میں بچے کو بہتر سمجھنے میں ا?سانی ہوگی، اساتذہ اسی زبان میں پڑھائیں گے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ انگریزی کو غیر ملکی زبان کے طور پر پڑھایا جائے گا۔ وفاقی حکومت ماڈل ٹیکسٹ بک تیار کرے جو تمام صوبوں اور اکائیوں کے لیے بنچ مارک ہو۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبے اضافی مواد بھی متعارف کرا سکتے ہیں، تاہم یہ خیال رکھا جائے کہ بچوں پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ یکساں نظام تعلیم کا بنیادی مقصد تعلیم کے حصول میں ناانصافیوں کا خاتمہ اور تعلیم کے میدان میں طبقاتی خلیج کا سدباب کرنا ہے۔ صوبوں اور متعلقہ حکام کے درمیان طویل مشاورت کے بعد یکساں تعلیمی نصاب کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت تیسری قومی نصابی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے تعلیم، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا یکساں قومی نصاب پر چاروں صوبوں میں ورکشاپس ہوئیں جبکہ قومی سطح پر بھی چار روزہ ورکشاپ منعقد کی گئیں۔اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یکساں قومی نصاب ہم سب کے دلوں کے بہت قریب ہے۔ یہ طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…