لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس مسافر ٹرینوں قراقرم اور پاک بزنس ایکسپریس کی کراچی روانگی کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔ جس کے تحت قراقرم ایکسپریس 3 بجے کی بجائے 4 بجے اور پاک بزنس ایکسپریس 4کی
بجائے شام ساڑھے 5 بجے لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہوا کرے گی۔ ریلوے حکام نے مذکورہ دونوں ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی۔