اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے پیٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں میں ہی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ان کا تیل وگیس، پاور سیکٹر میں کاروبار اور سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق
معاون خصوصی پیٹرولیم کی سوئی ناردرن، سوئی سدرن میں سرمایہ کاری ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ندیم بابر نے او جی ڈی سی، پی پی ایل میں بھی سرمایہ لگایا ہوا ہے۔ندیم بابر پی ایس او میں اور او جی ڈی سی میں پانچ پانچ سو شئیرز کے مالک ہیں۔ انہوں نے سوئی ناردرن اور سدرن میں بھی شئیرز خرید رکھے ہیں۔ وہ اس کے علاوہ پی پی ایل میں بھی پانچ سو شئیرز کے مالک ہیں۔معاون خصوصی ندیم بابر نے اورینٹ پاور، فونکس، این وائی ٹی انرجی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ان کا اورسن پاور، صبا پاور، فیوچر انرجی پارٹنرز میں کاروبار ہے۔ان کا کا اورینٹ پاور کمپنی میں پچانوے کروڑ روپے جبکہ اورسن سولر پاور میں تیرہ کروڑ تیس لاکھ روپے کا کاروبار ہے۔ واضح رہے کہ ندیم بابر نے 2 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کئے ہیں اور امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ ندیم بابر کا پاکستان میں اور ملک سے باہر بھی کاروبار ہے۔