جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

سعودی عرب میں107سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے مشرقی شہر جدہ میں ایک اسپتال میں کرونا کی وبا کا شکار 107 سالہ خاتون کے صحت یاب ہونے پر اسپتال انتظامیہ اور مریضہ کے اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جدہ اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد الغامدی نے تصدیق کی

کہ ایک 107 سالہ بزرگ خاتون کو کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ سانس کی شدید دشواری کا شکار تھی۔ اس کی وجہ سے اسے ایمرجنسی شعبے داخل کیا گیا۔ اسپتال میں ڈاکٹر ربی ہندی اور بدور العتیبی نے اس کی دیکھ بحال شروع کی۔مریضہ کے ٹیسٹ لینے سے پتا چلا کہ کرونا وایرس سے متاثر ہے۔ اسے شدید نمونیا ہو گیا تھا اور سانس لینے میں سخت مشکل پیش آرہی تھی۔ اینستھیزیا ٹیم نے اسے اسپتال میں داخل ہونے کے 4 دن کے اندر ہی وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑا تھا۔ اس کے بعد اسے طبی ٹیم کی نگرانی میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اس کا ضروری علاج کرایا گیا۔ایک ہفتہ کے اندر اس عورت کی صحت بہتر ہونا شروع ہوگئی اور اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔ اسپتال میں مزید چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد خاتون صحت یاب ہوگئی اور اسے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔الغامدی نے اس کیس کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی ، جنہوں نے بڑھاپے کی وجہ سے خاتون کو یقینی موت سے بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…