جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

نیپرا نے ملک بھر میں زائد بلنگ اور غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت ملک کی 7ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں زائد بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کے خلاف عوامی شنوائی کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بات علم میں آئی ہے کہ ملک کے بہت سے حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ جاری ہے جس کی وجہ سے

صارفین بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں اتھارٹی نے معاملے پر عوامی سماعتوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور ملک کے مختلف مقامات پر 21سے24جولائی تک عوامی شنوائی کی جائے گی ۔ 21جولائی کو حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، سکھر الیکٹر پاور کمپنی، ،22جولائی کو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی، تربیلا الیکٹرک سپلائی کمپنی اور کوئٹہ الیکٹر سپلائی کمپنی جبکہ 24جولائی کو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں عوامی سماعت کی جائے گی۔نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز، دلچسپی رکھنے والے ادارے ، متاثرہ پارٹیاں ، اشخاص اور عوام الناس اس معاملے پر اپنے خیالات ، آراء اور مشاہدات کا اظہار کرنے کیلئے مذکورہ بالا عوامی سماعتوں میں بذریعہ ( زوم ) پر شرکت کر سکتے ہیں ۔ شرکت کا کوئی خواہشمند کوئی بھی شخص رجسٹرار ([email protected]) کو ای میل کر سکتا ہے تاکہ وہ اس اجلاس کے لئے لنک اور پاسورڈ حاصل کر سکے ۔  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت ملک کی 7ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں زائد بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کے خلاف عوامی شنوائی کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بات علم میں آئی ہے کہ ملک کے بہت سے حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…