اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پب جی گیم پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے رویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔پب جی گیم پر پابندی سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں اس طرح کی پابندیوں کے سخت خلاف ہوں، ایسیرویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی ،ہم ایسے فیصلوں کے معاشی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ
اس قسم کے فیصلوں کے دوررس نتائج ہوتے ہیں، وہ امید کرتے ہیں کہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اس معاملے کا نوٹس لیں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان میں ملٹی پلیئر گیم ’پب جی‘ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، حکام کے مطابق اس گیم کی لت میں مبتلا نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت شدید متاثر ہو رہی تھی، گیم پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔