گوجرخان(این این آئی)انتظامیہ نے سات ماہ قبل فوت ہونے والے شخص کے خلاف ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر دیا گوجرخان شہر کی معروف کاروباری شخصیت مرزا مظہر 18 جنوری 2020 کو انتقال کر گئے تھے آج دن اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان حرا رضوان ڈینگی ٹیم کے ہمراہ ان کے گھر پہنچیں تو اہل خانہ نے گھر کا معائنہ کرانے سے انکار کر دیا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے گھر کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی لیکن ڈینگی ٹیم کے انچارج نے بغیر تصدیق کے
مرحوم مرزا مظہر حسین کیخلاف درخواست دیتے ہوئے ایف آئی آرکٹوا دی ہے اس ضمن میں مقامی محکمہ صحت کایہ موقف سامنے آیا ہے کہ چونکہ مکان مالک مرحوم مرزا مظہر تھے اور ٹیم کو ان کی وفات کا علم نہیں تھا اور ڈینگی ٹیم نے مزید تصدیق کی ضرورت بھی نہ سمجھی لہذا غلط فہمی کی بنیاد پر مرحوم کے نام پر ایف آئی آر دی گئی ہے محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سرویلینس ٹیم کے ساتھ تعاون نہ کرنے اور مسلسل انکار کرنے پر ایسے مزید افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے۔