اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کرونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے صرف ایک ہزار 579 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ جس کے بعد مجموعی کیسز2 لاکھ 63 ہزار496 تک پہنچ گئے۔کیسز میں کمی دیکھ کر کرونا سے
خوفزدہ عوام اللہ پاک کا شکر ادا کرنے لگے ۔پاکستان بھر میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 276 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسزکی تعداد 53 ہزار 652 ہے۔سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 238 ہوگئی ہے، پنجاب میں 89 ہزار793، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 890، بلوچستان میں 11 ہزار424،اسلام آباد میں 14 ہزار576، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 888 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار807 کورونا مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 46 افراد کا انتقال ہوا ہے جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 568 ہوگئی ہے۔پنجاب میں 2 ہزار 79، سندھ میں ایک ہزار 974، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 139، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 47 اورگلگت بلتستان میں 41 افراد مہلک وباء سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔