ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

118 ارب کی کرپشن،شریفوں کی پگڑیاں اچھالنے والا مراد سعید آج خود کرپشن کے حمام میں ننگا ہو گیا، وزیراعظم عمران خان کرپشن کی نانی قرار

datetime 19  جولائی  2020 |

لاہور(این این آئی)پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن کی نانی ہے،وزارت مواصلات میں 118 ارب کی کرپشن سے ایک اور چیخا بے نقاب ہو گیا ہے،شریفوں کی پگڑیاں اچھالنے والا مراد سعید آج خود کرپشن کے حمام میں ننگا ہو گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مراد سعید کی ڈیوٹی سیاسی قوتوں اور شریفوں کی پگڑیاں اچھالنا ہے، مراد سعید کی اپنی کوئی عزت نہیں

یہ خاندانی کرپٹ اور بددیانت ہے، مراد سعید کا باپ بیرون ملک جعلسازی میں پکڑا گیا تھا،مراد سعید نے خود آدھے پونے گھنٹے میں تین چار مضامین کے پرچے دیئے،یہ چیخا چیخ چیخ کر کہتا تھا ایک دن عمران خان آئی گی دوسرے دن دو سو ارب ڈالر باہر سے لائے گی،یہی کہتا تھا نہ کہ عمران خان 100 ارب ڈالر باہر کی دنیا کی منہ پر مارے گی، یہی چور کہتا تھا کہ عمران خان 100 ارب ڈالر قوم کے منہ پر مارے گی، کہاں گیا ان کا دعوی،؟ عمران خان کو آئے دو سال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے پاکستان کی سیاست کو آلودہ کر دیا ہے،اگر مراد سعید میں غیرت اور اخلاقیات نام کی تھوڑی سی بھی کوئی چیز ہے تو خود کر احتساب کیلئے پیش کریں۔خان صاحب اس کرپشن کی ذمہ داری قبول کریں،عمران خان تو کہتے تھے کہ اوپر ٹھیک ہو تو نیچے تک سب ٹھیک ہو جاتا ہے، عمران خان اس کو نہیں پکڑیں گے کیوں کہ وہ تو خود کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں، جو کرپشن کے مال پر عمران خان کا کچن چلائیں عمران خان ان کے خلاف کیسے کارروائی کر سکتے ہیں،عمران خان اپنے دوسرے کرپٹ وزرا کی طرح مراد سعید کو بھی محفوظ راستہ دینے کی کوشش کریں گے، ہم مطالبہ کرتے اور یاد دلاتے رہیں گے کہ عمران خان ٹولہ علی بابا چالیس چور ہیں،یہ چور چور کا شور مچا کر ڈاکے ڈالتے رہے ہیں۔ وزارت مواصلات میں 118 ارب کی کرپشن سے ایک اور چیخا بے نقاب ہو گیا ہے،شریفوں کی پگڑیاں اچھالنے والا مراد سعید آج خود کرپشن کے حمام میں ننگا ہو گیا ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…