اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی بارش میں ڈوب گیا ، دو افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سےشہر قائد بارش میں ڈوب گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے بلاول بھٹو کی توجہ مبذول کراتے ہوئے شدید تنقید کر دی ۔
معروف صحافی ملیحہ ہاشمی نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ کراچی کے جناح ہسپتال کی حالت زار دیکھی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ ہیلو! بلاول بھٹو آج شہر قائد میں اتنی زیادہ بارش ہوئی جس کی وجہ سے زیادہ پانی آگیا ہے ہسپتال میں موجود انسان پانی میں ڈوب گئے ہر طرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہ ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ڈیم پر تنقید اور مخالفت چھوڑیں وہ جہاں ان کی حکومت ہے وہاں زیادہ توجہ دیں ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا نے بھی سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ زرداری خاندان پچھلے 12سال سے سندھ میں حکومت کر رہا ہے ان کی 12سالہ کارکردگی کا پولبارش نے کھول دیا ہے ۔جبکہ صارفین کا کا کہنا تھا کہ آج بلاول کی بات سچ ثابت ہوئی گئی ہے کہ جب بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے ، جب بارش بہت زیادہ آتا ہے تو پانی بہت زیادہ آتا ہے۔
Hello @BBhuttoZardari
This is Jinnah Hospital, Karachi. Ziada barish ho gaya aur itna “ziada” paani aa gaya k insaan doob gaye, paani reh gaya! ?
Plz focus HERE, rather than OPPOSING #Bhasha Dam & all good initiatives if you’re sincere to #Pakistan !?pic.twitter.com/XHpRGwsIKL
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) July 18, 2020