جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

فرانس اور اٹلی میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے تیاری مکمل، پی آئی اے نے متبادل انتظامات کر لئے

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن نے فرانس اور اٹلی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے پیرس کی چارٹر کمپنی سے طیارہ حاصل کرلیا، مسافروں کیلئے رعایتی ٹکٹ بھی جاری کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کا معاملے پر پی آئی اے نے متبادل انتظامات مکمل کرلیے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن نے فرانس اور اٹلی میں

پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے پیرس کی چارٹر کمپنی سے طیارہ حاصل کرلیا۔پی آئی اے خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن پہنچائے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیرس کی چارٹر فلائٹ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔سول ایوی ایشن نے ایئر بز ایوی ایشن کمپنی کے چارٹر طیارے کو 5پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دی ہے، سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیا۔پیرس سے خصوصی پرواز 22جولائی کو 250مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی، پی آئی اے کے فرانس کا جی ایس اے خصوصی پرواز آپریٹ کررہا ہے، پی آئی اے کے بکنگ کے حامل مسافروں کو سہولت میسر ہوگی اور رعایتی ٹکٹ بھی جاری کئے جائیں گے۔خصوصی چارٹر پرواز 23جولائی کو 200سے زائد مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی، پی آئی اے خصوصی چارٹر پرواز کے ذریعے اٹلی، بارسلونا اور دیگر یورپی ممالک کیلئے مسافروں کو پاکستان پہنچائے گی۔ذرائع کے مطابق خصوصی چارٹر پرواز جنہوں نے پابندی لگنے سے پہلے پیرس اور اٹلی کیلئے بکنگ کرائی ہوئی تھی انہیں سہولت میسر ہوگی۔ قومی ایئرلائن نے فرانس اور اٹلی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے پیرس کی چارٹر کمپنی سے طیارہ حاصل کرلیا، مسافروں کیلئے رعایتی ٹکٹ بھی جاری کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…