بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

امریکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ذریعے عالمی معیشت پر قبضہ کرناچاہتا ہے،پاکستان بارے بھی امریکی ارادے انتہائی خطرناک، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ذریعے عالمی معیشت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوںنے عالم اسلام کے قیادت پر بھی قبضہ کررکھا ہے اور پاکستان کے سمندروں ، معدنیات اور وسائل پر بھی قابض ہونا چاہتا ہے ۔ ملک ریاست مدینہ کے فلاحی نظام کی بجائے کوفی نظام اور امریکی استعماری غلامی کی طرف گامزن ہیں ۔موجودہ حکمرانوں کے

پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کاغذ کا ایک ٹکڑا بن گیا ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت کے ہر روز دوسرے سے بدتر ہوتا جارہا ہے ۔ عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔جماعت اسلامی دوسری سیاسی جماعتوں پی پی پی ، پی ٹی آئی ، مسلم لیگ کی طرح سیاسی جماعت نہیں ہے جو عوام سے صرف و وٹ ، سپورٹ اور نوٹ لیں بلکہ جماعت اسلامی ایک نظریہ اور فکر کا نام ہے اور جو اس قافلے میں شامل ہے خوش قسمت ہوگا ۔ پاکستان میں آمریت ، مفاد پرستی ، کرپٹ مافیا ، نااہل اور احساس سے عاری حکمرانوں اور ناجائز قابض دھڑوں نے جمہوریت کا لباس اوڑھ لیاہے ۔اپوزیشن میںشامل جماعتوں پی پی پی او رمسلم لیگ عوامی مسائل کے بجائے اپنے مفادات کے لیے لڑ رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے پوری دنیا میںپاکستانی پاسپورٹ اور شلوار قمیض کو رسوا کیا اداروں کو تباہ کیا ۔ حکومت نے ملک میںہزاروں مدرسوں کے لیے ایک روپیہ نہیں دیا جب کہ مندروں اور گورداروں کے لیے اربوں روپے فنڈز دیے ۔ جماعت اسلامی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرے گی ۔ڈاکٹر سربلند خان کو جماعت اسلامی میںخوش آمدید کہتے ہیں ۔ وہ دیر پائیں میں پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ڈاکٹر سربلند خان کا جماعت اسلامی میںشمولیت کے موقع پر ایک عوامی اجتما ع سے خطاب کرر ہے تھے ۔ اجتماع سے امیر جماعت اسلامی ضلع دیر پائیں و سابق ممبرصوبائی

اسمبلی اعزاز الملک افکاری ، سابق تحصیل ناظمین ہمایوں خان ، سعید باچا ، سابق ممبرصوبائی اسمبلی سعید خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ سراج الحق نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک معاشی زبوں حالی ، غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری کے بدترین حصار میں ہے ۔ ملک جس گھمبیر صورتحال سے دوچار کر دیا گیاہے ان سے نکلنے کے لیے خوف خدا رکھنے والی دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے اور ملک و قوم کی یہ ضرورت صرف جماعت اسلامی پوری کر سکتی ہے ۔ ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے کے ذمہ دار سابقہ اور موجودہ حکمران ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…