کراچی(این این آئی)پاکستانی بچے ذہانت میں کسی سے بھی کم نہیں۔ بھارتی اسکول کو آن لائن اسکریبل مقابلے میں پچھاڑ کر پاکستانی بچوں نے کارنامہ کردکھایا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ننھے بچوں نے بڑا کارنامہ دکھا دیا، اسکریبل آن لائن میں روایتی حریف بھارت کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی اور بھارتی سکول کے
بچوں میں ذہانت کا مقابلہ ہوا۔مقابلے کے دوران روایتی حریف کی ایک نہ چلی، اسکریبل آن لائن مقابلے میں پاکستانی طالب علموں نے دہلی کے اسکول کو شکست دے دی۔انڈر12اور انڈر15کیٹگری کے آن لائن مقابلوں میں 6.6 طلبہ نے حصہ لیا، ننھی طالبہ سکینہ کہتی ہیں بھارت کو شکست دینے پر خوشی ہوئی۔