اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار خود ہی مستعفی ہو جائیں، انہوں نے کہاکہ عمران خان بس ایسے ہی فائرفائٹنگ کررہے ہیں کہ عثمان بزدار کو نہیں ہٹایا جارہا لیکن اچانک پتہ چلے گا کہ
عثمان بزدار خود ہی مستعفی ہوگئے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاکہ فائر فائٹنگ سے مراد ایک جگہ آگ لگ گئی، اس کو بجھانے پہنچ گئے،کے ا لیکٹرک، کچھ لوگ ناراض ہوگئے، تاجربرادری،ایک سکینڈل، دوسرا، تیسرا اور فائلیں بھرتی جارہی ہیں۔ معاونین خصوصی اور جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس یہ سب فائر فائٹنگ ہے۔