اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے دوا ساز کمپنیوں سے قیمتوں میں اضافے کا اختیار واپس لے لیا۔ دواساز کمپنیاں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر سکیں گی جبکہ ڈریپ کو قیمتوں میں مجوزہ اضافہ کرنے یا روکنے کا اختیار ہوگا۔ وفاقی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دواساز کمپنیوں سے قیمتوں
میں اضافے کا اختیار واپس لے لیا ہے۔ کمپنیاں قیمتوں میں 7سے 10فیصد تک اضافے کی سفارش کر سکتی ہیں۔ ہفتے کے روز جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کمپنیز قیمتوں کا تعین کر کے ڈرپ کو بھیجیں گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی جبکہ حکومت کو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا روکنے کا اختیار ہوگا۔