مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان حکومت کی طرف سے تارکین وطن کے لئے اچھی خبر، عمان نے ان عمانی ویزہ ہولڈرز کو جو کورونا وباء کی وجہ سے دوسرے ممالک میں پھنس گئے تھے انہیں خوشخبری سنا دی ہے۔ یہ ویزہ ہولڈر اب عمان واپس جا سکتے ہیں، عمانی حکومت کا کہنا ہے کہ واپس آنے والے خواہش مندوں کو انٹری پرمٹ کے لیے اپلائی کرنا ہو گا جس کے اجراء کے بعد وہ عمان واپس آ سکیں گے۔
واپسی کے خواہشمندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ منسٹری آف فارن افیئرزکے قونصلر ڈیپارٹمنٹ کو ای میل بھیجیں گے جو کہ [email protected]ہے۔کہا گیا ہے کہ درخواست گزارکو اس ای میل میں اپنا رہائشی اسٹیٹس، عمان فوری واپسی کی ٹھوس وجوہات درج کرنا ہوں گی اور موجودہ صورت حال کے باعث پیش آنے والی ذاتی، سماجی اور مالی مشکلات کے بارے میں بھی بتانا ہو گا۔درخواست منظور ہو جانے کی صورت میں عمان واپس آنے کی اجازت دے دی جائے گی اور انہیں واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں بھیجی جائیں گی۔عمان میں موجود پاکستان ایمبیسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمان میں واپسی کے لیے انٹری پرمٹ دینے کا اختیار صرف عمان حکومت کو حاصل ہے۔ کہا گیا ہے کہ واپس جانے کے خواہش مند کمپنی مالکان اور کاروباری حضرات عمان حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کریں۔ عمان حکومت کی طرف سے تارکین وطن کے لئے اچھی خبر، عمان نے ان عمانی ویزہ ہولڈرز کو جو کورونا وباء کی وجہ سے دوسرے ممالک میں پھنس گئے تھے انہیں خوشخبری سنا دی ہے۔ یہ ویزہ ہولڈر اب عمان واپس جا سکتے ہیں، عمانی حکومت کا کہنا ہے کہ واپس آنے والے خواہش مندوں کو انٹری پرمٹ کے لیے اپلائی کرنا ہو گا جس کے اجراء کے بعد وہ عمان واپس آ سکیں گے۔