جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ہمارا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، اپنے ڈیرے وزیراعظم ہاؤس میں لگائیں گے، لاہور سے تحریک کا آغاز ہو گیا، قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت صوبے بھر کی مارکیٹوں کاروباری مراکز اور دکانوں کی بندش کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے شروع کی جانے والی ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور کے ہزاروں تاجر سینکڑوں بسوں، ٹرکوں، ویگنوں اور گاڑیوں میں سوار ہو کر ٹھوکر نیاز بیگ سے باراستہ موٹر وے ایک بڑے قافلے کی

صورت میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔ جبکہ قافلے کی روانگی سے قبل عوامی رکشہ یونین کے عہدیدار اور کارکنان اپنے سینکڑوں رکشوں کے ساتھ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے جہاں یونین کے صدر مجید غوری نے تاجروں کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسلام آباد روانگی سے قبل انجمن تاجران پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا قافلہ ملک بھر کے تاجروں کی طرح اسلام آباد کے شاہراہ دستور پر احتجاج کرنے کے لئے جا رہا ہے۔ ملک بھر کے تاجر حکومتی پالیسی سے سخت تنگ ہیں اور اب تاجروں کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد پہنچ کر اپنے ڈیرے وزیراعظم ہاؤس میں لگائیں گے اور پارلیمنٹ کے سامنے اپنی اپنی گاڑیوں کے لگاتار ہارن بجا کر اپنا احتجاج کرائیں گے اور اگر پھر بھی حکمران سوئے رہے تو ملک بھر کے تاجر اپنا ایجنڈا تبدیل کر کے ہارن بجاؤ حکمران بھگاؤ کی تحریک کا آغاز کریں گے۔  پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت صوبے بھر کی مارکیٹوں کاروباری مراکز اور دکانوں کی بندش کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے شروع کی جانے والی ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور کے ہزاروں تاجر سینکڑوں بسوں، ٹرکوں، ویگنوں اور گاڑیوں میں سوار ہو کر ٹھوکر نیاز بیگ سے باراستہ موٹر وے ایک بڑے قافلے کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…