اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پانی زیادہ ہو تو کی ہوئی کرپشن اور بد انتظامی کھل کر سامنے آجاتی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے بارش اور پانی والے
بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بارش زیادہ ہوتا ہے تو پانی زیادہ آتا ہے، پانی زیادہ ہو تو کی ہوئی کرپشن اور بد انتظامی کھل کر سامنے آجاتی ہے، پانی تو زیادہ موجود ہے اب بس شرم کی کمی ہے۔شہبازگل نے کہا ہے کہ شرم زیادہ نہیں چاہیے بس تھوڑی سی شرم سے بھی عوام کو ریلیف مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے، پورے ملک کی نسبت سندھ میں آٹا مہنگا بیچا جا رہا ہے، آپ کے موٹے چوہے یہ گندم کھا گئے اور چوری کر گئے۔شہباز گل نے کہا کہ آپ نے ان چوہوں کو مارنے کے لیے 5 کروڑ کی گولیاں عوام کے پیسے سے خریدی، چوہوں کو تو شرم سے مر جانا چاہیے تھا کہ اپنی چوری آپ چوہوں پر ڈال رہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ نیب نے حال ہی میں 15 ارب کی چوری میں سے 10 ارب ریکور کیے ہیں۔