ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

میرپور آزاد کشمیر میں شادی ہال کی عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ‘ 20 زخمی کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ، ہلاکتوں کا خدشہ

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد( آن لائن ) میرپور آزاد کشمیر کے علاقے چکسواری میں شادی ہال کی عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے‘اسسٹنٹ کمشنر منیر قریشی کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے ہوئے جو 20 زخمی افراد نکالے گئے ہیں ان میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ متعدد افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور دیگر سول ادارے مصروف ہیں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ابھی ملبے تلے متعدد افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ ڈپٹی کمشنر میر پورآزاد کشمیر طاہر ممتاز نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ 11گھنٹے کے بعد عمارت کے ملبے سے مزید دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد میں سے 19 کو نکالا جا چکا ہے.میرپور آزاد کشمیر میں شادی ہال کی عمارت زمیں بوس ہونے کا سانحہ پیش آیا تھا جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے تھے‘ڈپٹی کمشنر میرپور آزاد کشمیر طاہر ممتاز کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے سمیت دیگر امدادی کارروائیوں میں پاک فوج اور دیگر متعلقہ ادارے بھرپور طریقے سے شریک ہیں. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہے‘امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے پاک فوج کی ٹیم راولپنڈی سے میرپور آزاد کشمیرگئی ہے‘آئی ایس پی آر کا کچھ دیر قبل کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے ہوئے 17 افراد کو نکالا جا چکا ہے.ابتدائی طور پر مقامی میڈیا میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ چکسواری میں شادی ہال کی عمارت گرنے کے نتیجے میں 30 افراد ملنے تلے دبے ہوئے ہیں‘عمارت گرنے کے فوری بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔ابتدا میں مقامی افراد کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا تھا ابتدائی اطلاعات کے مطابق شادی ہال میں تعمیراتی کام بھی جاری تھا کہ یہ حادثہ پیش آگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…