کراچی ( آن لائن ) رینجرز نے کراچی حیدرآباد اور سکھر کی جیل میں آپریشن کیا ہے جس دوران قیدیوں سے ممنوع اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجر نے حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظر سینٹرل جیل کراچی کے علاوہ حیدرآباد اور سکھر کی جیلوں میں آپریشن کیا ہے۔سندھ رینجرز کے اعلامیہ کے مطابق اس آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا۔تینوں جیلوں
کی تمام قیدیوں کی بیرکس اور سیلز ز کی تفصیلی تلاشی لی گئی۔سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں کی بم ڈسپوزل سکواڈ اور سننے والے کتوں کی مدد سے تلاش لی گئی۔تلاشی کے دوران مختلف ممنوع اشیاء برآمد کی گئیں جن میں ٹیلی ویڑن،بریکٹ فین،فریج ایئرکولر،قینچی، لائٹرز، اسٹیپلرز،دستی گھڑی،گولڈ چین ، پیڈسٹل فین اور اسٹیبلایزر شامل ہیں۔