منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بزدارحکومت نے میٹرو بس اور سپیڈو بس کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں رو ک لیں معاملہ اسمبلی تک پہنچ گیا

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق پنجاب حکومت نے فنڈزمیں کمی کے باعث میٹرو بس کمپنی اور سپیڈو بس کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی روک دی ، جس کے باعث کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین عید الضحیٰ کی خوشیوں سے محروم ہونگے۔

کمپنیوں کی جانب سے صورت حال مزید ابتر ہونے سے روکنے کے لئے فوری طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو پانچوں بڑے منصوبوں کو بحال کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے حکومت کی جانب سے کورونا لاک ڈائون کے باعث بند کی جانے والی میٹرو بس سروس لاہور ،ملتان اور راولپنڈی سمیت سپیڈو بس سروس لاہور اور ملتان کے ملازمین کے لئے اپریل میں فنڈز جاری کئے گئے تھے تا کہ انکے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ہو سکے لیکن اب تک مئی اور جون کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ، کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کو واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر دو روز میں حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہیں کئے جاتے تو وہ عید الضحیٰ پر ملازمین کو تنخواہ نہیں دے سکیں گے میٹرو بس سروس اور سپیڈو بس سروس کو خدمات دینے والی کمپنیوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو لیٹر لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ حکومت انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کی طرح میٹرو اور سپیڈو بس چلانے کی اجازت دے تا کہ ملازمین کو کم از کم تنخواہوں کی ادائیگی کرنے میں آسانی ہوجائے۔ مراسلہ میں نیو یارک ،لندن ،پیرس میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ وہاں پر سنگین صورت حال میں بھی بسوں اور میٹرو ٹرینوں کو چلایا گیا۔میٹرو اور سپیڈو بس بند ہونے سے لاہور اور دیگر شہروں موٹر سائیکل رکشوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو گیا جو ایس او پیز کی مکمل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…