اسلام آباد (این این آئی)نیشنل انسی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار تک ہو سکتی ہے۔اسلام آباد کے علاقوں چھتر، موہریاں، ترلائی، کْری، تْمیر ،کرپا اور علی پور میں قومی ادارہ صحت کی فیلڈ سرویلنس ٹیموں نے 4 ہزار 328 افراد کے کورونا سیمپل حاصل کیے۔ این آئی ایچ حکام کو حاصل نتائج میں 626 افراد میں کورونا مثبت آیا یعنی تناسب کے لحاظ سے ہر 100 میں سے
14 افراد میں کورونا مثبت آ یا ہے۔یوں سروے رپورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق 31 سے 50 سال کی عمر کے افراد میں کورونا کی شرح زیادہ پائی گئی جب کہ مردوں میں خواتین کی نسبت کورونا دْگنا ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق 24 فیصد متاثرین میں بخار، 18 فیصد افراد کھانسی اور 16 فیصد افراد کو جسم میں درد کی شکایات پائی جاتی ہیں۔