اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ناقص پالیسیاں، ٹیکسٹائل ہوم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ، بیروزگاری میں اضافہ

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ٹیکسٹائل پلازہ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکرم رانا نے کہا ہے کہ کراچی کے وسائل پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ملکی معیشت میں کراچی کا روینیو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ٹیکسٹائل ہوم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے جس سے بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹیکسٹائل اور اس سے متعلقہ انڈسٹری کا کاروبار75 فیصد کم ہوگیا ہے۔

ملکی ٹیکسٹائل پراڈکٹ کی دنیا بھر میں مانگ ہے مگر ناقص پالیسیوں کے باعث ایکسپورٹ کم ہوگئی ہے اور چھوٹے ٹیکسٹائل تاجر بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ جہاں 10 آدمی کام کرتے تھے وہاں 3 یا 2 افراد سے کام چلایا جارہا ہے۔ 60 فیصد بیروزگاری بڑھ گئی ہے جس سے جرائم کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصان پر بھی کوئی ریلیف پیکیج نہیں دیا گیا ہے۔ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے۔ ٹیکسٹائل پر پالیسی نرم اور سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کیا جائے۔ اکرم رانا نے مزید بتایا کہ ٹیکسٹائل پلازہ کے میٹر جل جانے کے باعث بجلی نہیں ہے مگر بجلی کے بل ہر ماہ آرہے ہیں۔ تاحال میٹرز کی تنصیب کیلئے چالان بھی جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ تاجر سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ کے- الیکٹرک کی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر مسئلہ حل کرے۔   ٹیکسٹائل پلازہ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکرم رانا نے کہا ہے کہ کراچی کے وسائل پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ملکی معیشت میں کراچی کا روینیو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ٹیکسٹائل ہوم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے جس سے بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹیکسٹائل اور اس سے متعلقہ انڈسٹری کا کاروبار75 فیصد کم ہوگیا ہے۔ ملکی ٹیکسٹائل پراڈکٹ کی دنیا بھر میں مانگ ہے مگر ناقص پالیسیوں کے باعث ایکسپورٹ کم ہوگئی ہے اور چھوٹے ٹیکسٹائل تاجر بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…