ننکانہ صاحب(این این آئی)سانگلہ ہل پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما علی اشرف واہلہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ صرف دھوکہ ثابت ہوا عوام کو مسلم لیگ ن جیسی بے لوث،مخلص اور با صلاحیت قیادت ہی حقوق دلا سکتی ہے عمران خان کے
سلیکٹیڈ احتساب نے احتسابی عمل کو داغدار کر دیا وزیر اعظم نے اپنے کرپٹ ساتھیوں کو تحفظ دینے کیلئے نیب کے پر کاٹ دئیے حکومت کی یکطرفہ کاروائیوں سے کرپٹ مافیا کو تحفظ ملا چوروں کو ساتھ ملا کرشفاف احتساب کیسے ممکن ہے۔