کراچی (این این آئی) شہر قائد میں گرمی کا 38سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، چیف میٹ کا کہنا ہے کہ 1982میں جولائی میں اس شدت کی گرمی محسوس کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جولائی کے مہینے میں گرمی کا 38سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر میں بارش سے قبل
درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، کراچی میں 1982میں جولائی میں اس شدت کی گرمی محسوس کی گئی تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی ہوامیں نمی کا تناسب 33فیصد ریکارڈ کیا گیا۔