ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جہانگیر ترین کو رات و رات پرائیویٹ جیٹ پر فرار کرانے کی ہدایت کس نے دی،ن لیگ حقیقت سامنے لے آئی

datetime 17  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے معاون خصوصی احتساب مرزاشہزاد اکبر کو چینی، پٹرول اور آٹا چور مافیا کا جعلی ترجمان قرار دے دیا۔ جمعہ کواپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے ہی چینی برآمد کرنے، سبسڈی دینے، قیمتوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ چینی چور عمران مافیا نے ہی چینی چوروں کو بچانے کے لئے انکوائری کمیشن بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہاکہ عمران چینی چور مافیا نے ہی چینی چور جہانگیر ترین کو رات و رات پرائیویٹ جیٹ پر فرار کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ 2018 میں ”اوپر“ سے آنے والی تبدیلی نے ملک وقوم کی بنیادیں ہلا دیں، اس کا خمیازہ قوم ہر روز بھگت رہی ہے،”اوپر“ سے آنے والی تبدیلی کی سزا قوم بے روزگاری، مہنگائی، آٹا، چینی اور پٹرول چوری کی صورت بھگت رہی ہے،چینی، آٹا، پٹرول، بجلی چور مافیا ملک پر مسلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ چینی کمیشن کی رپورٹ عمران خان نے نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے بنائے قانون کی وجہ سے سامنے لانا پڑی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی چوری کی نیت، نااہلی، نالائقی اور بدانتظامی کی وجہ سے تاریخی آٹا بحران منڈلا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی چوری کی نیت، مس مینجمنٹ، نالائقی اور نااہلی سے ملک میں ہر بحران آیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹڈی دل حملے،پھپھوندی، تیلے سمیت دیگر زرعی مسائل پر حکومت سوئی رہی، نتیجہ گندم کی پیداوار میں کمی سے سامنے آیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ مصنوعی طورپر آٹے کی قیمت میں کمی، غلط وقت پر گندم جاری کرنے کی حکومتی حماقت کا نتیجہ جلد برآمد ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مافیاز کے زیر اثر حکومت نے مارکیٹ توازن خراب کردیا، ملک تاریخی آٹے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آئیں بائیں شائیں نہ کریں، قوم کو آٹا، گندم، چینی، پٹرول اور ڈالر چوری کا حساب دیں۔ انہوں نے کہاکہ کرائے کے ترجمان چینی، پیڑول اور اب آٹا چوری پر عوام کی آنکھوں میں دھوپ جھانکنے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام سب جانتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…