اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر فخر امام نے کہا ہے کہ ساٹھ لاکھ ٹن گندم مارکیٹ میں موجود ہے،یہ عجوبہ ہے پہلی مرتبی اتنی گندم آئی اور وہ گئی کہاں ؟آٹے کی قیمتوں میں اضافہ روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو روکنا صوبوں کی ذمہ داری ہے،آٹے کی قیمتیں ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک بڑھ گئیں۔ انہوں نے کہاکہ ساٹھ لاکھ ٹن گندم
مارکیٹ میں موجود ہے،اس وقت قیمت اس لیئے بڑھ گئی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں طلب بڑھ گئی ہے،پندرہ لاکھ ٹن کمی ہے اور سات لاکھ ٹن درآمد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں گندم کی قیمت مستحکم ہو رہی ہے،یہ عجوبہ ہے کہ پہلی مرتبہ اتنی گندم آئی اور وہ گئی کہاں ؟، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ میری اطلاعات کے مطابق صوبوں کے درمیان گندم کی نقل و حمل پر پابندی ہے گندم کی نقل و حمل پر پابندی اگر ہے تو غیر آئینی ہے۔