بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

اتحادائیر ویز کے ذریعے کراچی پہنچنے والے مسافر کے سامان کی تلاشی ایسی ایسی چیزیں برآمد کہ کسٹم والوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

datetime 17  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن ) اتحادائیر ویز کے ذریعے کراچی پہنچنے والے مسافر سے سونا اور 45 قیمتی موبائلز برآمد ہوا ہے۔ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے 68 لاکھ مالیت کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی ہے۔

کاروائی کے دوران 68 لاکھ 76 ہزار260 روپے مالیت کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ملزم سے سونا اور قیمتی موبائل فون کی بڑی تعداد برآمد ہوئی۔اتحاد ائیر ویز کی فلائیٹ سے کراچی پہنچنے والے پاکستانی مسافر کو روکا گیا۔یہ پرواز براستہ ابوظہبی کراچی پہنچی تھی۔مسافر سے 21 لاکھ روپے مالیت کے 45 موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم سے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔17 نومبر2019ء کو کسٹمز نے لاہور ائیرپورٹ پرکرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔ لاہور کسٹمز نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک چینی باشندے کو گرفتار کیا ہے جو کہ آرمچی جارہا تھا۔ ذرائع کے مطابق چینی باشندے سے ڈالر، یوآن اور بھارتی کرنسی برآمد ہوئی۔ چینی مسافر چائنہ آئیر کی پرواز 6018کے ذریعے آرمچی جارہا تھا جب لاہور کسٹمز نے اس سے 17ہزار امریکی ڈالر، 25ہزار 600یوآن اور 25ہزار780بھارتی روپے برآمد کرلیے۔کسٹمز نے مسافر کو گرفتار جر کے کرنسی قبضے میں لیتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کردیااس سے قبل پاکستان کی قومی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس بھی سمگلنگ میں ملوث پائی گئی ہیں۔ گذشتہ سال پی آئی اے کی فضائی میزبان زارا سلیم کے سامان سے 380 گرام سونا برآمد ہوا تھا۔ جس کے بعد ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے فضائی میزبان زارا سلیم کو کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…