اسلا م آباد(آ ن لائن )مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت معیشت کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایف بی آر کو 50 ملین تک کے تمام انکم ٹیکس ری فنڈ کے اجراء کی ہدایت کی گئی ۔اس موقع پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہناتھاکہ آئندہ چند ماہ کے اندر ری فنڈز کلئیر کرکے بقیہ ری فنڈز بارے حکمت عملی وضع کی جائے۔تمام ری فنڈز نئے یا پرانے بغیر کسی حجت کے کلئیر کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔
گذشتہ سال 140 ارب کے ری فنڈز جاری کئے گئے۔ری فنڈز کی مد میں آئندہ دو ہفتوں میں 40 ارب روپے تک کے ری فنڈ جاری ہوں گے۔اجلاس میں گیس اور پاور سیکٹر میں سبسڈی اور زیرو ریٹڈ برآمدی شعبے کے امور پر بھی غور آئے ۔ گیس اور پاور سیکٹر کیلئے 20 ارب کی سبسڈی کیلئے الگ سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں وزراء انرجی، صنعت، مشیران تجارت، پیٹرولیم، چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی ۔