کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے مسافر مائوں کیلئے اچھا اقدام کرتے ہوئے ملکی ایئرپورٹس پر نومولود بچوں کو دودھ پلانے کیلئے الگ سے کیبن بنا دیئے۔اس ضمن میں ترجمان سی اے اے نے بتایاکہ فی الحال کیبن اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر نصب کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اندرون و بیرون ملک آمد و رفت کے لائونج میں دو، دو کیبن نصب کیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ بچوں کو دودھ پلانے والی مائوں کو خلوت فراہم کرنے کیلئے کیبن نصب کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ایسے کیبن نصب کیے جارہے ہیں۔