جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

سندھ میں بھاری رشوت و سفارش پر نوکریاں تقسیم کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 15  جولائی  2020 |

کراچی(آن لائن)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ میں نا انصافی پر مبنی کوٹہ سسٹم پر بھی عمل نہیں کیا جاتا بلکہ بھاری رشوت اور سفارش کے ذریعے نوکریاں تقسیم کر دی جاتی ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعہ پر جب سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کا از سر نو امتحان لئے جانے پر اٹھارہ کے اتھارہ افسران کا فیل ہو جانا لمحہ فکریہ ہے

اور اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ میں میرٹ کا جنازہ اس وقت ہی اٹھ گیا تھا جب کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا اور عوام میں شہری اور دیہی خلیج پیدا کی گئی۔ کوٹہ سسٹم کے نفاذ کے بعد سندھ میں زیادہ غربت اور ابتری آئی ہے۔ کوٹہ سسٹم نے پورے پاکستان کو تباہ کیا ہے لیکن سندھ کا حال سب سے زیادہ برا ہے۔ زرداری اینڈ کمپنی نے سندھ میں دھونس اور دھاندلی کا نظام قائم کیا ہوا ہے۔پیپلز پارٹی کے سر کردہ افراد اس نظام کا مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ایسے افراد کو انتظامیہ میں لوگوں پر مسلط کر رہے ہیں جو لوٹ کھسوٹ اور پیپلز پارٹی کی حکومت دونوں کو دوام دے سکیں۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں اقبال ہاشمی نے ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت 18 ناہل اسسٹنٹ کمشنرز کے دوبارہ لئے جانے والے تحریری امتحان میں فیل ہونے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جابجا میرٹ کی پامالی عروج پر ہے۔ ہر محکمہ میں اقرباء پروری کا دور دورہ ہے۔اسی وجہ سے سندھ تعلیم وصحت سمیت تمام شعبوں میں ترقی کی دوڑ میں باقی صوبوں سے کہیں پیچھے ہے۔ کرپشن ہر صوبے میں ہے لیکن سندھ حکومت نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ زرداری حکومت اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے عصبیت کارڈاستعمال کرتی ہے۔اربوں کھربوں روپے کی لوٹ کھسوٹ اورکرپشن پر مشتمل لا تعدد اسکینڈلز سامنے آنے کے بعد ان کی پردہ پوشی کی کوششوں میں مصروف سندھ حکومت کے پاس اتنا وقت ہی نہیں

ہے کہ وہ ایک عام آدمی کو درپیش مشکلات کا اندازہ لگا سکے۔ پیپلز پارٹی وڈیروں اور لٹیروں کی پارٹی بن چکی ہے جو سندھ میں قانونی طور پر غاصبانہ اور جابرانہ طاقت حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مسائل میں گھرے سندھ کے عوام جعلی تبدیلی کے خواب دیکھ کر عاجز آچکے ہیں۔پیپلز پارٹی کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، سندھ کی ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ وڈیرہ شاہی و لٹیرا شاہی سمیت میرٹ کا خون کرنے والے تمام نام نہاد سیا ستدانوں سے جان چھڑا لی جائے۔ پاسبان اقتدار میں آکر آئین و قانون کی پاسداری اور میرٹ کی بحالی کو کارکردگی کا محور بنائے گی ۔ پاسبان کے پاس ہر شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین کی باصلاحیت ٹیم موجود ہے۔ عوام کو بنیادی سہولتوں ، امن و امان اور روزگار کے مواقع دینا پاسبان کی خصوصی ترجیح ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…