اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ممالک کی جانب سے پی آئی اے پرعائد پابندیوں پر ترکی پاکستان کی مدد کو پہنچ گیا۔ ترکی کی ائیر لائن نے پاکستان سے پھلوں اور سبزیوں کی فرینکفرٹ، لندن اور دوسری مغربی منڈیوں تک ترسیل کے لیے فریٹ چارجز پر نظر ثانی اور سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پابندیوں کی وجہ سے پی آئی اے
کو پھلوں اور سبزیوں کی ایکسپورٹ میں دشواری کا سامنا ہے، پاکستان کے کمرشل قونصلر بلال خان پاشا نے ترکش ائیر لائن کے چیئرمین سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں پھلوں اور سبزیوں کی یورپی ممالک کو ترسیل پر گفتگو کی گئی ہے۔ ترکش ائیر لائن کی جانب سے پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل کے لئے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔