سرگودھا(آن لائن) چینی کا بحران بے قابو ہوگیا، حکومتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام، گلی محلوں میں 90سے 92 روپے تک فی کلو چینی فروخت ہونا شروع ہوچکی ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ڈپٹی کمشنر صاحبان 70 روپے میں فروخت کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق چینی بحران پر وفاقی حکومت نے کمیٹی تشکیل دینے کے بعد عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر پنجاب بھر میں 70 روپے فی کلو چینی فروخت
کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 78روپے کلو چینی دینے کا فیصلہ کیا تھا مگر سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں اس وقت فی کلو چینی 92 روپے تک فروخت ہورہی ہے، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے زائد نرخوں پر چینی کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے، وزیراعظم کے احکامات کے باوجود عوام کو سستے داموں 70 روپے کلو چینی ملنا ایک خواب بن کے رہ گیا ہے۔