جب وزیراعظم کا 2لاکھ میں گزارا نہیں تو سرکاری ملازم چند ہزار میں کیسے گزارا کرے ؟ شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ ختم کرنے کی مخالفت کردی

15  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ ختم کرنے کی مخالفت کردی ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ ختم کرنا ظلم کی انتہاء ہے

،جب وزیراعظم کا دولاکھ میں گزارا نہیںتو سرکاری ملازم چند ہزار میں کیسے گزارا کرے ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پورے پاکستان کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کرچکی ہے ،سرکاری ملازمین اور عوام کے خلاف حکومت ظالمانہ اقدامات واپس لے۔ انہوںنے کہاکہ ثابت ہوگیا کہ یہ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی غلام حکومت ہے ،عوام پر ظلم ڈھانے والوں نے کہاتھا کہ خود کشی کرلیں گے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط قوم کے گلے کا پھندا بن چکی ہیں ،موجودہ حکومت سرکاری ملازمین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کے لئے بری خبر ہے ،سرکاری ملازمین کے خلاف ظالمانہ اقدامات برداشت نہیں کریں گے،سرکاری ملازمین اور عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے، ظالم حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…