ریاستی ایجنسیوں کو جج اور انکے اہلخانہ کیخلاف جاسوسی کی اجازت دی گئی ،جج کوذہنی مریض قرار دینا تضحیک ہے،جسٹس فائز قاضی عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی آئینی درخواست دائر

15  جولائی  2020

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے معاملے پر آئینی درخواست دائر کردی ہے۔29 صفحات پر مشتمل درخواست میں صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس مکمل طور پر بدنیتی پر مشتمل ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نام نہاد شکایت کے نتیجے میں جاسوسی کی گئی۔

شکایت کی بنیاد پر ریاستی ایجنسیوں کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف جاسوسی کی اجازت دی گئی،شکایت کی بنیاد پر جاسوسی عدلیہ کی خود مختاری کے خلاف کے ساتھ ساتھ بلیک میلنگ کا لائسنس دینے کے مترادف بھی ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی جواب میں تضحیک کی گئی،وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب میں کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ذہنی مریض ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کرنے کا مقصد دراصل انہیں فیض آباد دھرنا کیس کی سزا دینا ہے،اگر حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے میں کامیاب ہوگئی تو اس کے نتائج نہ صرف خودمختار عدلیہ بھگتے گی بلکہ مستقبل کے ججز بھی اس سے متاثر ہوں گے،سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وی عدالت میں میں خفیہ ایجنسی کی مداخلت کی بات کی تھی،سابق جج شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کی تحقیقات کی بجائے انہیں عہدے سے برطرف کردیا گیا،عدالتوں میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت سے متعلق ملک کی دو بار ایسوسی ایشنز نے سچ کی کھوج کے لیے درخواست دائر کیں،ان درخواستوں پر تاحال سماعت نہیں ہو سکی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں وزیراعظم کا ایڈوائس دینا بدنیتی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ پر شواہد کے بغیر جائیدادیں ظاہر نہ کرنے کا الزام لگایا گیا،جان بوجھ کر میڈیا ٹرائل کی غرض سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفرنس کے مندرجات میڈیا کو جاری کیے گئے،سپریم کورٹ جج کے خلاف میڈیا ٹرائل شرمناک اور توہین آمیز ہے جس کی تحقیقات نہیں کی گئیں،سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ عدلیہ کو باہر سے نہیں بلکہ اپنے اندر سے خطرات لاحق ہیں،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سابق چیف جسٹس کے اس موقف سے متفق ہے۔درخوست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس کو بدنیتی پر مبنی قرار دے کر خارج کیا جائے،سپریم جوڈیشل کونسل میں معاملہ بھیجنے کو خلاف قانون قرار دیا جائے اور سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس پر مزید کاروائی سے روکا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…