سرگودھا ( آن لائن )تحریک انصاف کے خوشاب سے رکن پنجاب اسمبلی غلام رسول سنگھا کے گھر میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی کی وارادت۔ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 80 لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے۔پولیس ذرائع کے مطابق خوشاب کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی حلقہ 83 غلام رسول سنگھا کی رہائش گاہ میں 4 ڈاکو داخل ہوگئے۔
اہل خانہ کو یر غمال بنا لیا اور لوٹ مار شروع کردی۔ ڈاکو 3 گھنٹے تک گھر میں رہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے 80 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران رکن پنجاب اسمبلی غلام رسول سنگھا بھی گھر پر موجود تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹا کرنا شروع کردیئے۔