کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں صفحہ اول کے سپاہی ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کورونا سے انتقال کر گئے

15  جولائی  2020

ملتان ( آن لائن ) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کورونا کے باعث انتقال کر گئے ،وہ گزشتہ ماہ کورونا کا شکار ہوئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ہسپتال حکام کے مطابق 3 روز قبل ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کو دوران علاج ہی سانس لینے میں شدید تکلیف ہوئی جس پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ اس دوران ان کے پھیپھڑوں سے خون بہنا شروع ہوا اور بدھ کی علی الصبح خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹر مصطفی کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صفحہ اول کے سپاہی تھے، حکومت مصطفی کمال پاشا کی کورونا کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات کو سراہتی ہے، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور اْن کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…