بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف ایک اور انویسٹی گیشن،چیئرمین نیب نے منظوری دیدی

datetime 14  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور انوسٹی گیشن جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔نیب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا۔ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں اختیارات کا

ناجائز استعمال کرنے کے الزام پر سی ای او میسرز ای آر پی ایل ارشد وحید، اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دے دی گئی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق سینیٹرسرتاج عزیز اور سابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب رانا محمد اقبال خان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔چیئرمین نیب کی جانب سے دیگرجن افراد کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ان میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب مہرحامد رشید، مہرعبد الرؤف، ہیون ولاز فیصل آباد کے مالکان، ڈویلپرانتظامیہ اور دیگر، عتیق الرحمٰن، سابق رکن صوبائی اسمبلی شیخ اعجاز احمد اور دیگراور یونیورسٹی آف پنجاب کے پی ایچ ڈی ڈیفالٹنگ اسکالرزشامل ہیں۔نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف انوسٹی گیشن کی بھی منظوری دی، جس میں ان کے ساتھ سابق سیکریٹری وزیر اعلیٰ پنجاب جاوید، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور دیگرشامل ہیں۔نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ میں ایف آئی ای ڈی ایم سی انوائرنمنٹ منیجمنٹ کمپنی فیصل آباد کی انتظامیہ، افسران، اہلکاروں، پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اور مینجمنٹ کمپنی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی، پنجاب میونسپل ڈیویلپمنٹ فنڈ کمپنی، گجرانوالا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ، افسران، اہلکاروں اور دیگرکے

خلاف انکوائریز اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کے لیے نیب سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے اور نیب کی اولین ترجیح ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت 466 ارب روپے بالواسطہ اور بلا واسطہ

طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ادارے کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا ہے جو نیب کیلیے اعزازکی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے اور قانون کے مطابق بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی دولت برآمد کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہا ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانو ن کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے تاکہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے جہاں قانون اپنا راستہ خودبنائے گا۔انہوں نے نیب کے تمام ڈائریکٹرجنرل کو ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیں اور تمام انوسٹی گیشن آفیسرز اور پراسیکوٹرز پوری تیاری، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق معزز عدالتوں میں نیب کے مقدمات کی پیروی کریں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جاسکے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…