اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کے الیکٹرک کے معاملات پر مشاورتی اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے،اجلاس میں کراچی میں ظالمانہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو ہونے والے مشاورتی اجلاس میں سندھ حکومت
اور کے الیکٹرک کے نمائندوں کو بھی طلب کیا گیا ہے،اجلاس میں کے الیکٹرک بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق مشاورت کی جائے گی ،اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان صوبائی حکومت اور کے الیکٹرک کے نمائندوں کے تحفظات سنیں گے اور ان کے حل کیلئے حکمت عملی اپنائی جائے گی۔