جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے والد ایماندار نہیں تھے تو ایماندار شخص کو ڈھونڈنے کیلئے خوردبین کی ضرورت ہو گی، بلاول بھٹو کی جانب سے وزیراعظم کے والد پر کرپشن کے الزامات پر معروف صحافی کا شدید ردعمل

datetime 14  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول نے حکومت کو کرپٹ قرار دینے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران کے والد کا بھی خاص پیرائے میں ذکر کیا، آپ ان کے دوست تھے آپ کا جواب کیا ہو گا اس بارے میں، یہ سوال ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر نے معروف صحافی مجیب الرحمان شامی سے کیا، جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکرام اللہ نیازی میانوالی کے معزز خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

ان کے خاندان کی تحریک پاکستان میں بڑی خدمات ہیں۔مجیب الرحمان شامی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے دادا کا نام عظیم تھا جو کہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دادا زمین دار تھے جن کے پاس زرعی کے ساتھ ساتھ کمرشل اراضی بھی موجود تھی۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں ان کی زمین تھی، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے والد محترم اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئر تھے جو کہ لندن کے امپیریل کالج سے پڑھے ہوئے تھے اور ڈاکٹر مبشر حسن کے کلاس فیلو تھے، اور بڑے ذہین، دیانتدار، بااصول شخص تھے جو کہ سیاسی اعتبار سے بھی اہمیت کے حامل تھے، مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ عمران خان کے والد کا نواب آف کالا باغ سے سیاسی مخالفت کی بنا پر تصادم بھی ہوا۔اس سارے سیاسی منظر نامے میں اکرام اللہ نیازی اور ان کے بھائی محترمہ فاطمہ جناح کے حامی تھے اور ان کے پکے اور سچے پیروکاروں میں سے تھے۔ جب موجودہ حکومت یعنی نواب آف کالا باغ سے سیاسی مخالفت ہوئی تو انہوں نے خود سرکاری نوکری سے استعفیٰ دیا نہ کہ ان پر کسی قسم کی بدعنوانی کا کوئی الزام تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اکرام اللہ نیازی پر بددیانتی کا الزام لگاتا ہے تو پھر حیرانی کی بات ہے کہ پیچھے ایماندار اور دیانتدار شخص کون بچتا ہے؟ مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اگر ان پر کوئی بددیانتی کا الزام لگاتا ہے تو ایماندار شخص ڈھونڈنے کے لئے خوردبین کی ضرورت ہو گی، انہوں نے کہا کہ

بلاول بھٹو سے میری یہ گزارش ہو گی کہ پہلے بھی پیپلز پارٹی نے الزامات لگائے تھے اکرام اللہ نیازی پر، بھائی وہ سیاست میں نہیں تھے، آپ اپنی سیاست عمران خان پر کریں، وہ آپ پر الزام لگائیں آپ ان پر الزام لگائیں، اس حد تک نہ جائیں اور جھوٹ سے اپنی زبان کو آلودہ نہ کیجئے، یہ بالکل غلط بات ہے اور سوفیصد بلکہ ایک ہزار فیصد غلط بات ہے، اور میں اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور ہر شخص اکرام اللہ نیازی جو انہیں جانتا ہے وہ تردید کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…