اوکاڑہ(آن لائن) ایم این اے اور مسلم لیگ (ن) کسان ونگ کے مرکزی صد ر چودھری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ کرپشن کی گردان کرنے والے چینی اور آٹا چوروں کوکب پکڑیں گے خاتون اول کا بڑا بیٹا ٹھیکیدار بن کر کیا گل کھلائے گا کسی سے پوشیدہ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا چودھر ی ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ عمران نیازی ٹولہ اپنے
سیاسی جنم دن سے کرپشن کی گردان کر رہا ہے جب کہ ان کے دائیں اور بائیں جانب بیٹھے لوگوں نے کرپشن کے تمام تر ریکارڈ توڑ دئے ہیں جن کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ امر کسی سے پوشیدہ نہیں ہونا چاہئے کہ خاتون اول کا بڑا بیٹا بڑا ٹھیکیدار بن گیا ہے اور اب وہ کیا گل کھلائے گا اس کوسمجھنے کے لئے کسی اضافی عقل اور شعور کی ضرورت نہیں ہے۔