راولپنڈی (این این آئی)لڑکی سے لڑکا بن کر شادی کرنے والے آکاش علی نے کہا ہے کہ وہ اور اسکی بیوی خوش ہیں،ان پر جھوٹا کیس لڑکی کی پھوپھو نے کیا ہے۔ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے علی آکاش نے کہا کہ وہ قدرتی طور پر لڑکا تھے انہوں نے اپنی صنف تبدیل نہیں کروائی بلکہ جب انہیں اپنے اندر تبدیلی محسوس ہوئی تو انہوں نے اپنا چیک اپ لاہور
کے ایک ہسپتال سے کروایا اور آپریشن کے ذریعے مکمل طور پر مردانہ زندگی اختیار کی اور پھر نیہا بی بی سے باقاعدہ قانونی طور پر شادی کی جس کے تمام شواہد موجود ہیں۔علی آکاش نے کہاکہ نیہا بی بی کی پھوپھو بھی مجھ سے شادی کی خواہاں تھی ہماری شادی کرنے پر وہ طیش میں آگئی اور اس نے ہم دونوں پرجھوٹا مقدمہ کروایا دیا۔