ہوٹل، ریسٹورنٹس کھول دیں نہیں تو لوگ مر جائیں گے، وفاقی وزیر کا وزیراعظم کو مشورہ، ای سی سی کی گھریلو و کمرشل بجلی صارفین پر 73 ارب کا بوجھ ڈالنے کی منظوری، کابینہ نے کیا فیصلہ کیا، اجلاس کی اندرونی کہانی

14  جولائی  2020

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے فیصلوں کی توثیق کا معاملہ موخر کر دیا جبکہ کابینہ کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں پر متفق نہیں ہوسکی ہے،وزیراعظم نے کے الیکٹرک اور ایل این جی کے معاملے پر رواں ہفتے اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاہے جبکہ ہوٹل، ریسٹورنٹس اور مارکیز کھولنے کا معاملہ اسد عمر کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت

ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کا معاملہ موخر کر دیا گیا ہے۔ای سی سی نے 3 جولائی کو ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے سمیت اہم فیصلے کئے تھے۔وفاقی کابینہ کو کے الیکٹرک کے نرخ اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔کابینہ کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں پر متفق نہ ہو سکی۔ای سی سی نے گھریلو و کمرشل صارفین پر 73 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی منظوری دی، کابینہ نے روک دیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خا نے کے الیکٹرک اور ایل این جی کے معاملے پر رواں ہفتے اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ نے ایل این جی کے نرخ بڑھانے کا معاملہ بھی موخر کر دیا۔کابینہ کے اجلاس میں عید پر بازار، مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور مارکیز کھولنے پر بھی غور ہوا۔وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید نے عید سے قبل مارکیٹس، ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور مارکیز کھولنے کی حمایت کر دی انکا کہناتھا وزیراعظم صاحب، ہوٹل ریسٹورنٹس کھول دیں نہیں تو لوگ بھوکے مر جائیں گے۔اس وقت مارکیٹس کھولنا مناسب ہو گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہوٹل ریسٹورنٹس کھولنے کا معاملہ اسد عمر کے سپرد کر دیا۔ وزیر اعظم نے اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ جے آئی ٹی کا معاملہ بھی کابینہ میں اٹھا دیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…