لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ کے روکنے کے باوجود حکومتی کمیٹی نے گورنر ہائوس کی دیواریں گرا کر جنگلے لگانے کی سفارش کر دی۔ دسمبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہونیوالے کابینہ کے اجلاس میں گورنر ہائوس لاہور کی دیواریں گرانے کا حکم دیا گی
تھاتاہم دیواروں کو گرانے کا کام شروع ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ محسن عباس کی درخواست پرانتظامیہ کو گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے سے روک دیا تھا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس پرایک کمیٹی تشکیل دی اور اب لاہور ہائیکورٹ کے روکنے کے باوجود حکومتی کمیٹی نے گورنر ہاس کی دیواریں گرا کر جنگلے لگانے کی سفارش کردی۔حکومتی کمیٹی نے تمام ممبران کے متفقہ فیصلے کے بعد گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے کی سفارش کی، گورنر ہاس کی دیواریں گرا کر جنگلے لگانے پر بھی تمام ممبران متفق ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کی سفارشات پر حتمی منطوری کیبنٹ کمیٹی سے لی جائے گی اور جنگلے لگانے سے قبل سکیورٹی آڈٹ کی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش ہوگی ۔