سونامی ٹری منصوبے میں جڑی بوٹیوں کو بھی حصہ بنانے کا انکشاف

14  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی کنوینئر شاہدہ اختر نے کہا ہے کہ سونامی ٹری منصوبے میں جڑی بوٹیوں کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ۔ منگل کو شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موسمیاتی تبدیلی کے آڈت پیراز کا جائزہ لیا گیا ۔

آڈٹ حکام نے بتایاہ محکمہ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے دستاویزات مکمل نہیں دی گئیں ،محکمہ موسمیاتی تبدیلی نے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم خرچ نہیں کی اور واپس کردی ،یہ رقم دوبارہ اے جی پی آر نے محکمہ موسمیات کو دیدی ،اے جی پی آر کو یہ اختیار ہی نہیں ہے کہ قومی خزانے میں واپس کی گئی رقم دوبارہ وزارت کو دیدے،کمیٹی نے معاملے کی دوبارہ ڈپارٹمنٹ آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی۔ بتایاگیاکہ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ کی کمیٹی نے سونامی ٹری منصوبے کا دورہ کیا۔ کنوینئر کمیٹی نے کہاکہ دورے کے دوران موسمیاتی تبدیلی نے کوئی تعاون نہیں کیا ،سونامی ٹری منصوبے میں جڑی بوٹیوں کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ۔ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہاکہ سونامی ٹری منصوبے کو عالمی اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے ۔ ریاض فتیانہ نے کہاکہ ٹین بلین ٹری منصوبے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی ریلوے کینال ایری گیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں ،ان کے بغیر آپ ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکتے ۔ریاض فتیانہ نے کہاکہ ریلوے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیساتھ لاکھوں ایکڑ زمین خالی ہے ۔اجلاس کے دور ان این ڈی ایم اے کے چیئرمین کی عدم شرکت پر کنوینئر کمیٹی برہم ہوگئیں اور کہاکہ این ڈی ایم اے کے چیئرمین آج بھی نہیں آئے ۔ شاہدہ اختر علی نے کہاکہ اس سے قبل بھی دو بار کمیٹی کا اجلاس چیئرمین این ڈی ایم اے کئی غیر موجودگی میں ملتوی کرنا پڑا ۔کمیٹی نے کہاکہ بغیر کسی اطلاع کے چیئرمین این ڈی ایم اے شریک نہیں ہوئے ۔ ریاض فتیانہ نے کہاکہ چیئرمین این ڈی ایم اے اس وقت کہاں پر ہیں۔ ممبر این ڈی ایم اے نے کہاکہ چیئرمین صاحب اس وقت کراچی سے کوئٹہ جارہے ہیں ۔ ریاض فتیانہ نے کہاکہ آئندہ احتیاط کریں اور نہ آنے کی صورت میں بروقت آگاہ کریں

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…