کراچی(این این آئی) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے کمرہ عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ میرا کوئی 164کا اقبالی بیان نہیں ہوا ، اللہ کو حاظر ناظر جان کر کہتا ہوں میں نے کوئی قتل نہیں کیا، میں بے گناہ ہوں۔پیرکوکراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے ارشد پپو قتل سمیت 16مقدمات کی سماعت ہوئی ، عزیر جان بلوچ، شاہجہان بلوچ سمیت دیگر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے عزیر بلوچ سے استفسارآپ پر ارشد پپو کے قتل کا الزام ہے، کیا آپ نے جرم کیا ہے
فرد جرم عائد کریں، عزیر بلوچ نے کمرہ عدالت میں بیان میں کہا کہ میرا کوئی 164کا اقبالی بیان نہیں ہوا، اللہ کو حاظر ناظر جان کر کہتا ہوں میں نے کوئی قتل نہیں کیا، میں بے گناہ ہوں ، مجسٹریٹ نے غلط بیانی کی ہے ، میرے ساتھ جعلسازی ہورہی ہے۔جس پر عدالت نے کہاکہ جو بیان آپ یہاں دے رہے ہیں کل ہائیکورٹ میں بھی مکر جائیں گے، عدالت کے مکالمے پر عزیر بلوچ نے خاموشی اختیار کرلی، جس پر عدالت نے وکیل صفائی کی عدم حاضری پر سماعت جولائی کے آخری ہفتہ تک ملتوی کردی۔