پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان نیوی کی طاقت میں مزید اضافہ، بحری بیڑے میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کی شمولیت

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن) پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کو شامل کرلیا گیا، جدید جنگی جہاز ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے، پی این ایس یرموک ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک شامل ہوگیا ہے۔پی این ایس یرموک کی پاک بحریہ میں شمولیت کی

تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمودعباسی تھے۔نیول چیف نے جہازکی تعمیر پر ڈامین شپ یارڈ رومانیہ اور پراجیکٹ ٹیم کو سراہا۔ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے۔ نئے جدید جہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور بحری مفادات کا دفاع مضبوط ہوگا۔نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ جدید جنگی جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے۔ پی این ایس یرموک ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سلسلے کا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک جلد پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگا۔  پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کو شامل کرلیا گیا، جدید جنگی جہاز ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے، پی این ایس یرموک ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک شامل ہوگیا ہے۔پی این ایس یرموک کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمودعباسی تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…