اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بی آرٹی بنانے والی کمپنی کو اسلام آباد میں تین بڑے منصوبے دینے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ملک کے ساتھ وہی کر رہے ہیں جو بی آر ٹی کے ساتھ کیا پورے ملک کو بی آر ٹی پشاور میٹرو بنایا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کسی منصوبے سے پیسے کیسے کمانے ہیں، یہ کوئی عمران صاحب سے سیکھے جس کمپنی پر پرچہ درج کرانا اور بلیک لسٹ کرنا چاہیے تھا، اسے اربوں کے مزید ٹھیکے دے دئیے ہیں چونکہ پیسے کھارہے ہیں، اس لئے منصوبہ مکمل ہو نہ ہو، ٹھیکہ اسی کمپنی کو ملے گابی آرٹی کے 126 ارب کے کھڈے بنانے والی کمپنی کو 2.248 ارب کے منصوبہ جات مفادات کے سنگین ترین ٹکراو کی کھلی مثال ہے، منصوبہ جات میں تاخیر کے لئے مشہور کمپنی کو اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں سے نوازنے میں چینی سکینڈل جیسی بدبوآرہی ہے یہ امر باعث حیرت ہے کہ کم بولی سے منصوبے حاصل کرکے بعد میں لاگت تخمینے سے کہیں زیادہ ہو جاتی ہے بی آر ٹی کا منصوبہ زندہ مثال ہے جس کی تکمیل کی تاریخ نظر نہیں آرہی اور لاگت بڑھتی ہی جارہی ہے یہ کمپنی پہلے بھی اسلام آباد میں منصوبے کی تاخیر کے لئے مشہور ہے یہ وہی کمپنی ہے جس کا کیس وزیراعلی شہبازشریف نے اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کیاتھامشکوک کمپنی کو منصوبے دینے کا مطلب اسلام آباد کو بی آرٹی پشاور بنانے کی تیاری ہے۔